جیکب آباد،جیب کتروں کا کمال شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا آفس آنیوالے دوشہری موبائل سے محروم

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جیب کتروں کا کمال شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس آنے والے دوشہری موبائل سے محروم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں جیب کترے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے شہریوں کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہیں گزشتہ روز اسٹیشن روڈ پرواقع نادرا آفس شناختی کارڈ بنوانے کے لیے قطارمیں کھڑے دوشہری مکیش کماراورزاہد علی موبائل فون سے محروم ہوگئے متاثرین کے مطابق پرس میں نقدی اور ضروری کاغذات تھے جو جیب کترے لے اڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :