پولیس سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدام ،سی پی ایل سے رابطوں کو بہتر بنائے،سہیل انور سیال

نادرا کے اشتراک سے کریمنل ریکارڈ آفس میں موجود ریکارڈ کو بائیو میٹرک کیا جائے،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پولیس اسٹریٹر کرائمز کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے اور سی پی ایل سی سے رابطوں کو بہتر بنایا جائے ۔وہ ہفتہ کو امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،کراچی پولیس چیف مشتاق مہر ،سی پی ایل سی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ مارکیٹوں اور تجارتی مرکاز میں کمیونٹی پولیسنگ کا آغاز کیا جائے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیے جائیں ۔پولیس ترجمان نے اجلاس میں رواں سال جرائم سے متعلق کراچی پولیس اور سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کا موازنہ بھی پیش کیا ۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس میں کراچی میں اضلاع کی سطح پر موٹرسائیکل اسکواڈ کی تعداد میں اضافے کی تجویز دی ۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ موٹرسائیکل اسکواڈ کے ذریعہ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانا آسان ہے ۔انہوں نے کہا کہ نادرا کے اشتراک سے کریمنل ریکارڈ آفس میں موجود ریکارڈ کو بائیو میٹرک کیا جائے ۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مراکز جولائی 2016تک فعال ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :