میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 300کی حوالگی کیلئے ایرانی جنرل کی روس آمد

جنرل قاسم سلیمانی روسی عسکری قیادت سے ملیں گے،صدرپوٹن سے ملاقات نہیں ہوگی،ترجمان صدارتی محل

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:43

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی خصوصی دورے پر روس پہنچ گئے جہاں وہ روس کی عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے تاہم ان کے اس دورے میں صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،برطانوی خبررساں ادارے نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنل کارروائیوں کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی گذشتہ روز ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے روس کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرنی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم روسی ایوان صدر کی جانب سے جنرل سلیمانی اور صدر پوتن کی ملاقات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ایران کے ایک سینئر سیکورٹی عہدیدارنے بتایا کہ جنرل سلیمانی روسی حکام کے ساتھ میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 300 کی ایران کو حوالگی اور دو طرفہ فوجی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :