جنوبی کوریامیں مسافربردار فیری کی غرقابی کے دو برس مکمل،ہلاک ہونے والوں کی یاد میں عائیہ تقریبات ،ہزاروں افرادکی شرکت

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:40

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا میں دو برس قبل مسافر بردار فیری سیول کے ڈوبنے اور اْس میں 304 افراد کے ہلاک ہو جانے کی دوسری برسی منائی گئی ، ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر اَنسن شہر کے ایک سیکنڈری اسکول کے طلباء تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سمندری جہاز کے ڈوبنے کے مقام کے قریبی ساحلی جزیرے جِنڈو پر سوگوار افراد نے جمع ہو کر ہلاک ہو جانے والوں کی یاد میں پھول رکھے اور دعائی تقریبات میں شرکت کی۔

جنڈو پر جمع سینکڑوں افراد نے کورین روایت کے مطابق ہزاروں زرد رنگ کے غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔ جنڈو ہی میں قریب ڈھائی ہزار افراد ایک دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ دارالحکومت سیئول اور اَنسن شہروں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :