پوپ کی یونانی جزیرے لیسبوس آمد، قید مہاجرین سے ملاقات،پناہ گزینوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے

ڈھائی سو مہاجرین سے ملاقات ، عشائیے میں شرکت،آپ ہمارے لیے امیدکی کرن ہیں، مرکز میں موجود بچوں نے اپنی بنائی ہوئی تصاویر پیش کیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:38

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء)مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس یونان پہنچ گئے،یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس کے علاوہ چرچ کے سینئر ارکان نے ان کا استقبال کیا، پوپ نے اپنے مختصر قیام کا آغاز مسیحی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات سے کیا جس کے بعد وہ تقریبا ڈھائی سو مہاجرین سے ملاقات اور ان کے ساتھ عشائیے میں شریک ہوئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ہفتے کے روز یونانی جزیرے لیسبوس پہنچ گئے ، ان کے اس دورے کا بنیادی مقصد یورپ کو درپیش مہاجرین کے غیر معمولی بحران کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

اس سے قبل ان کی یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس کے علاوہ چرچ کے سینئر ارکان نے ان کا استقبال کیا، پوپ نے اپنے مختصر قیام کا آغاز مسیحی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات سے کیا جس کے بعد وہ تقریبا ڈھائی سو مہاجرین سے ملاقات اور ان کے ساتھ عشائیے میں شریک ہوئے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نہوں نے ایک متعدد مرتبہ عالمی برادری سے اپیل کی کہ بحران زدہ ملکوں سے پناہ کے لیے یورپ کی طرف آنے والے بے یار و مددگار انسانوں کی امداد کے کاموں کو موثر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسس جب موریا کے حراستی مرکز پر پہنچے، تو کئی مہاجرین کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور انہوں نے پوپ سے کہا کہ وہ ان کے لیے امید کی کرن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایک پناہ گزین اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر پوپ سے کہنے لگا، خدا کا شکر ہے۔ پوپ آپ میرے سر پر اپنا ہاتھ پھیریے۔ مرکز میں موجود بچوں نے پوپ کو اپنی بنائی ہوئی تصاویر پیش کیں۔