چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس بے نقاب کر دی ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے رابطے آخری مر احل میں ہیں، پانامہ لیکس کا معاملہ حکومت کے زوال کا سبب بنے گا

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس بے نقاب کر دی ہے،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے رابطے آخری مر احل میں ہیں، پانامہ لیکس کا معاملہ حکومت کے زوال کا سبب بنے گا۔ ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ”را “سے روابط پر حکومت کاروائی نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

”را “کے ایجنٹوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد ر ک چکا ہے۔چھوٹو گینگ کے ہاتھوں پولیس کا یرغمال بننا پنجاب حکومت کی نااہلی ہے۔حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاہ کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر متحد ہوجائیں۔

کرپٹ افراد نے سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہے۔کرپٹ افراد کو سیاست بد ر کئے بغیر حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت او ر افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کا پاکستان مخالف گٹھ جوڑ تشویشناک ہے۔خطے میں دہشتگرد ی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔پانامہ لیکس پر حکومت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔سیاست اور جرم کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :