پاکستانی سرحد کے قریب بھارت کی فوجی مشقوں کا آغاز تشویشناک ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب

ملک میں راء کی مداخلت کے ثبوت عالمی دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں‘ میاں مقصود احمد

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد کے قریب صحرائے تھر میں جوہری مشقیں شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”شتروجیت“کے نام سے جاری کی جانے والی مشقوں میں جوہری اور کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جائیں گے،بھارت جنوبی ایشیا کے خطے میں طاقت کاتوازن خراب کرنا چاہتا ہے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت اس کانوٹس لے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت ہماراازلی دشمن ہے اس نے کبھی پاکستان کے وجود کوکھلے دل سے قبول نہیں کیا۔آج بھی وہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے۔کل بھوشن یادیو جیسے سینکڑوں راء کے ایجنٹ پاکستان میں اپنی مذموم کاروائیاں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں راء کی مداخلت کے ثبوت عالمی دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں۔

بھارتی حکومت کی آبی جارحیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔کشمیرمیں مظالم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت تمام امن اور انسانیت کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ ایسے لگتا ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ بھارت نے خود کراکرالزام پاکستان پر لگادیاہے۔پاکستان کو عالمی دنیا میں بدنام اور دباؤبڑھانے کے لئے اس قسم کی کاروائیاں کرنا ہندوستان کے حکمرانوں کاپرانا وطیرہ ہے۔

اگر بھارتی حکومت پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بنائی گئی پاکستانی جے آئی ٹی کوحملے کے ٹھوس شواہد،دہشت گردوں کے بلیک کارنرنوٹس اور ڈی این اے سیمپلزفراہم نہیں کرے گی تو اس کا واضح مطلب ہے کہ بھارتی حکومت نہیں چاہتی کہ پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد بے نقاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :