وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی ملاقات

پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں‘شہبازشریف ملک کیلئے قیمتی جانیں نچھاور کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،وزیراعلی پنجاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

ملک سے دہشت گردی اورتوانائی بحران کا خاتمہ کیے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کا عزم کرچکی ہے ۔ ملک کی خاطر اپنی قیمتی جانو ں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی اپنی جانیں نچھاور کرچکے ہیں۔ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔امن کے قیام کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :