نہروں کوپختہ کرنی کے کام میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن

پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے ممبراورسٹی صدر کا عدالت جانے کا فیصلہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:11

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے ممبراورسٹی صدرکانہروں کوپختہ کرنی کے کام میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اورغیرمعیاری مٹیریل کے استعمال کیخلاف ہائیکورٹ جانیکافیصلہ نیب سے تحقیقات کرانیکامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کی زراعت کوبہتربنانے کیلئے ایشئین ڈولپمنٹ بینک کی طرف سے فراہم کردہ اربوں روپے ضائع ہونے کے خدشات پیداہوگئے ہیں پی پی پی سندھ کونسل کے رکن اورسابق چئرمین بلدیہ ٹنڈوآدم لالہ محمدایوب خان نے مقامی زمینداروں کے ہمراہ پریس کلب ٹنڈوآدم میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت پرالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ سوئی کندڑشاخ جسکی لمبائی تقریباًسترہ میل ہے کوپختہ کرنے کیلئے چالیس کروڑروپے کابجٹ رکھاگیالیکن کام میں غیرمعیاری مٹیریل کے استعمال اورکروڑوں روپے کی کرپشن کے باعث سیسی لائننگ ایک ماہ بھی پانی کادباؤبرداشت نہ کرسکی اورپانی کے ساتھ ہی بہہ گئی جبکہ شاخ کوپختہ کرنیکاکام زیروپوائنٹ سے شروع کرنے کے بجائے ٹیل سے شروع کیاجسکے باعث لیول اوپرنیچے ہونے سے پانی 15 سے زائدواٹرکورس تک نہیں پہنچ پارہااورشاخ کاپانی ٹیل سے پندرہ کلومیٹرپہلے ہی رک جاتاہے جس سے ہزاروں ایکڑزمین کے بنجرہونے اورسینکڑوں کسانوں کے بے روزگارہونے کے خدشات پیداہوگئے ہیں انہوں نے سپریم کورٹ ،نیب،محکمہ اینٹی کرپشن سے شاخ کے تعمیراتی کام میں کرپشن کیخلاف فوری تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے محکمہ ایریگشن کے افسران کوبھی تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ زمینداروں کوانصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :