نامعلوم چور سینئر وکیل ہائیکورٹ کے دفتر سے تالے توڑ کر 9 لاکھ روپے کے قریب رقم چرا کر لے گئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) نامعلوم چور سینئر وکیل ہائیکورٹ کے دفتر سے تالے توڑ کر 9 لاکھ روپے کے قریب رقم چرا کر لے گئے ،پولیس نے دو دن بعد بھی مقدمہ درج نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ افضال علی کے دفتر واقع لوئر مال سی کورٹ سٹریٹ سے رات کے وقت تالے توڑ کر پانچ لاکھ روپے نقدی اور سات تولے کے قریب زیور چرا کر لے گئے ،افضال کا کہنا ہے کہ دفتر آکر پتہ چلنے پر 15 کال کی گئی اور پولیس نے آکر وقوعہ چیک کیا اور ضروری کاروائی کے بعد چلے گئے۔

دفتر میں رکھے پانچ لاکھ روپے نقدی اور سات تولے کے قریب زیور چور رات کے وقت تالے توڑ کر چراکر لے گئے ،تھانہ اسلام پورہ پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔دو دن ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ،یہاں تک کہ ایس ایچ او ناصر حمید نے بات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا جبکہ قانون کے مطابق پولیس تحریری اطلاع پر مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے۔