یکساں نظام تعلیم ڈھانچہ بچوں کے احساس محرومی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا،ممتاز ماہر تعلیم

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) یکساں نظام تعلیم ڈھانچہ بچوں کے احساس محرومی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔پاکستان کے ذہین طلباء وطالبات میں صلاحیتیں موجود ہیں۔پسماندہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات کے فقدان کاسامنا ہے۔نقل کے رجحان سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم اور پرنسپل ماڈل ہائی سکول امجد علی نے صحافیوں سے تعلیمی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ماہر تعلیم امجد علین کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی تعمیر اور ترقی کا انحصار تعلیمی نظام کے ڈھانچے پر منحصر ہے اور تعلیم کے بغیر عالمی چلینجوں سے نمٹناممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ملک کو ایک مثالی مملکت بنانے کی ضامن ہے اور ترقی کی اس دوڑمیں آگے بڑھنے کے لئے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ حصول تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

پرنسپل امجد علی نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ نصابی اور غیر نصابی تفریحی سرگرمیوں میں نجی تعلمی اداروں کی بھی حوصلہ آفزائی کرے۔انہوں نے کہا کہ نقل کے رجحان نے تعلیمی نظام کے ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے اوربا صلاحیت طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور کوالٹی ایجوکیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے نقل کی لعنت سے چٹکارا پانا نا گزیر ہے۔انہوں نے ماڈل پبلک ہائی سکول کے سالانہ نتائج میں بہترین شرح کے مثبت نتائج کو سکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :