جاپان میں زلزلزکے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ،شدت5.4 ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:54

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) جاپان کے علاقے کماموٹوں میں جمعہ کے روز آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ ہفتہ کے دن بھی جاری رہا ۔ آفٹر شاکس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی آفر شاکس سے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا کاروباری مراکز بند اور فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاپان کے علاقے کمالوٹوں میں جمعہ کے روز آفر شاکس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی آفر شاکس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور گھروں ، دفاتر سے باہر نکل آئیں آفر شاکس کے بدستور آنے پر مارکیٹیں بند کردی گئیں جبکہ ائرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے جس سے کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں واضح رہے کہ جمعہ کے روز آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار تھی جس کی وجہ سے کئی مکانات گر گئے جس سے انتیس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے