ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:49

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء ) کوٹلہ سیدان اورگلی زیارت شیخ یوسف کے مقامات پر ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دوخواتین سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدودمیں کوٹلہ سیدان کے قریب موٹرکاراورتیزرفتارٹریکٹرکے تصادم میں موٹرکارپرسواررئیس خان بیٹنی ولدرشیدخان سکنہ حال بستی میکن‘اسکی بیٹی نجمہ بی بی اورفرزانہ بی بی زوجہ ابران زخمی ہوگئے۔

جنکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیاہے۔دوسرے واقعہ میں گلی زیارت شیخ یوسف میں تیزرفتارموٹرسائیکل نے دوسرے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس سے دوسرے موٹرسائیکل پرسوارجاویداورعبدالغفارولدرمضان سکنہ بڈھ زخمی ہوگئے۔جن کوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔تھانہ ڈیرہ ٹاؤن اورصدرپولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :