ڈیرہ اسماعیل خان،گھر پر حملہ، ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی،مقدمہ درج

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:49

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) ملزمان کا مخالفین کے گھر پر حملہ میں ایک خاتون سمیت چارافرادکوپتھروں کے وارسے زخمی کردیا گیا‘متاثرہ زخمی افرادکے لواحقین کازخمیوں کے ہمراہ پہاڑپوراڈہ پرٹائرجلاکرپہاڑپورپولیس اورحملہ آوروں کیخلاف احتجاج‘پہاڑپورپولیس نے زخمی افراد کی رپورٹ پر حملہ آوروں کے تیرہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیں مرادآبادبگوانی شمالی میں زرداجان وزیرکے گھر شمسی پلیٹوں کی چوری کی واردات کے بعد زرداجان وزیرنے سراغ رساں کتوں کے ذریعے چوروں کوپکڑنے کی کوشش کی ۔کتے بستی نائی والی بگوانی شمالی میں سوہنڑاں خان ڈیال کے گھروں کے قریب پہنچے جس پر زرداجان وزیر سمیت تیرہ افراد نے سوہنڑاں خان ڈیال کے گھرکے چھپرکوآگ لگادی اورگھرپرپتھراؤکیاجس سے سوہنڑاں خان ڈیال‘عبدالطیف ولدغلام رسول‘طارق ولدہاشم اورثمینہ بی بی زوجہ ہاشم زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعدحملہ آورموقع سے فرارہوگئے۔جس کے بعدمتاثرہ افراد کے ورثاء نے زخمیوں کوپہاڑپوراڈہ پررکھ کرٹائروں کوآگ لگاکراحتجاج کیااورپولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔انکاموقف تھا کہ پولیس نے بروقت اطلاع پر کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونماہواہے۔بعدازاں ڈی ایس پی پہاڑپورکی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر متاثرین منتشرہوگئے۔پہاڑپورپولیس نے زخمی سوہنڑاں خان ڈیال کی رپورٹ پر زرداجان وزیرسمیت تیرہ افرادکیخلاف 452-436-337A(I)-148-149PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :