فیصل آباد، مہندی کی تقریب میں شراب پی کر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر نیوالا شرابی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) مہندی کی تقریب میں شراب پی کر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر نیوالا شرابی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، آن لائن کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی نمبر2میں ایک شادی کی تقریب کے دوران چند منچلے نو جوانوں نے شراب پی کر غل غپاڑہ کر نے کے بعد اندھادھند ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور اہل علاقہ نے اس کی اطلاع ریسکیو15کو کر دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر یاسین نامی ایک شخص کو گرفتار جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے پکڑے جانیوالے شرابی سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :