فیصل آباد،سوئی ناردرن گیس کمپنی کا سرکاری ہسپتالوں کو جنریٹر کے ذریعے بجلی تیار کرنے کیلئے کنکشن دینے کا فیصلہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا سرکاری ہسپتالوں کو جنریٹر کے ذریعے بجلی تیار کرنے کیلئے کنکشن دینے کا فیصلہ جبکہ کثیر المنزلہ سرکاری ہسپتالوں پر تین سال سے عائد گیس کنکشن پر پابندی بھی ہٹا دی گئی ‘ آن لائن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سرکاری ہسپتالوں کو گیس سے بجلی بنانے کی اجازت دیدی ‘ایس این جی ایل کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتوں کے زیر اہتمام ہسپتال بجلی بنا سکیں گے ‘کمپنی نے وزارت پٹرولیم سے اجازت ملنے پر تمام ریجن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ‘دوسری جانب نجی ہسپتال اور عام صارفین گیس کی مدد سے بجلی نہیں بناسکیں گے ‘عام صارف کی جانب سے گیس سے بجلی بنانا کنٹریکٹ کیخلاف ورزی ہوگی ‘سوئی ناردرن حکام کے مطابق ہسپتالوں کو سپیشل ڈومیسٹک ٹیرف کے تحت گیس فراہم کی جاتی ہے ‘ایس این جی پی ایل نے کثیر المنزلہ ہسپتالوں کوکنکشن دینے کی بھی اجازت دیدی ہے ‘کمپنی نے تین سال سے کثیر المنزلہ عمارتوں کو کنکشن فراہم کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی جس کوختم کردیا گیا ہے جبکہ نجی کثیر المنزلہ عمارتوں کو گیس کنکشن دینے پر پابندی بر قرار رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :