مشرقی ملائشیاء میں پاکستانی قونصلیٹ نہ ہونے سے ہزاروں تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا
ہفتہ 16 اپریل 2016 18:31
کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) مشرقی ملائشیاء صباہ میں پاکستانی قونصلیٹ نہ ہونے سے ہزاروں تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا، زمینی رابطہ نہ ہونے اور سینکڑوں کلو میٹر فاصلے کی وجہ سے تارکین وطن کا پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور تک رسائی نا ممکن، سینکڑوں پاکستانی سہولیات نہ ملنے پر جیل میں بند ہزاروں حکومت پاکستان کی توجہ کے منتظر، تارکین وطن کا وزیر اعظم پاکستان ، وزارت خارجہ سے فی الفور پاکستانی قونصلیٹ کے قیام کا مطالبہ اور پھنسے شہریوں کی مدد کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق مشرقی ملائشیاء کی ریاست صباہ اور کوالا لمپور کے درمیان 1500کلو میٹر سے زائد فضائی راستہ ہے جبکہ زمینی راستہ کوئی نہیں جبکہ صباہ میں پاکستانی قونصلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، صباہ میں مقیم پاکستانی صحافی واجد علی نے بتایا کہ کئی تارکین وطن پاسپورٹ کی تجدید یا گمشدہ پاسپورٹ کے دوبارہ حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور تک نہیں پہنچ پاتے کہ انہیں مقامی امیگریشن سے سفری اجازت نامہ کیلئے رجوع کرنا پڑتا ہے اس حوالہ سے ویزہ میعاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتاری کے خوف سے لوگ امیگریشن نہیں جاتے اور اگر کسی کو اجازت نامہ مل بھی جائے تو انہیں کوالا لمپور ایئر پورٹ ہوائی جہاز سے سفر کرنا پڑتا ہے جو کافی مہنگا پڑتا ہے، معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار سینکڑوں پاکستانی مشرقی پاکستان کی جیلوں میں بند ہیں جبکہ ہزاروں پاکستان خوف میں مبتلا ہو کر پھنس چکے ہیں جہاں پاکستان ہائی کمیشن کے افسران بھی جانا گوارہ نہیں کرتے ہیں، ملائشیاء میں موجود ہزاروں تارکین وطن نے وزیر اعظم پاکستان ، وزارت خارجہ سے فی الفور پاکستانی قونصلیٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے پھنسے تارکین وطن کی مدد کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.