پمز میں معذور لڑکی سے زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:24

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے پمز میں معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم میل نرس کرشن کمار کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ریپ کیس کا ملزم کرشن کمار کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ہفتہ کو اسے ایڈیشنل سیشن جج جواد حسین عادل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے عدالت سے مزید پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیدیا۔