Live Updates

عمران خان پاناما لیکس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں،چاند بی بی

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:21

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے نومنتخب چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کہاہے کہ عمران خان پاناما لیکس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم محمد نوازشریف کا دورہ لندن علاج کیلئے ہے جلد وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم کے گھر رائے ونڈ کے سامنے دھرنے کا اعلان کرکے پاکستانی سیاست میں نفرت اور تشدد کے بیج بو رہے ہیں، پاکستان کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے،عمران خان ابھی دو سال مزید صبر کریں آمدہ الیکشن میں اپنی قوت کا مظاہرہ کریں۔چاند بی بی نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کرتا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی یہ نظریاتی جماعت اپنی سابقہ روایات برقراررکھتے ہوئے ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے حکومت گراکر اقتدار کے خواب دیکھنے والے طالع آزما سیاستدانوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات