ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،روسی صدرکا اعتراف

ملکی معیشت کی کارکردگی میں اگلے برس بہتری آئے گی،افراط زر کی مسلسل بڑھتی شرح پر بھی قابو پالیں گے،انٹرویو

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:12

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) روسی صدر پوٹن نے ملکی میعشت کی ابترحالت کااعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گلے سال بہتری آئے گی اور افراط زر کی اونچی شرح بھی قابو میں آ جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایک انٹرویومیں اپنے سیاسی فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کو لاحق پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی کارکردگی میں اگلے برس بہتری آئے گی اور ماسکو حکومت جلد ہی افراط زر کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح پر بھی قابو پا لے گی۔

متعلقہ عنوان :