یونانی جزائر پر قید دس خوش قسمت مہاجرین پوپ فرانسس کے مہمان،ہمراہ اٹلی جائیں گے

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:12

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) یونان کے سرکاری میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پوپ فرانسس نے دس پناہ گزینوں کو اپنے ہمراہ اٹلی لے جانے کا فیصلہ کیا ہے،یونان کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خوش قسمت افراد میں آٹھ شامی اور دو افغان باشندے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پناہ کے لیے چنے جانے والوں میں افغان پناہ گزینوں کی شمولیت ایک علامتی حیثیت رکھتی ہے، بالخصوص اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ کئی یورپی حلقوں میں افغان تارکین وطن کو سیاسی پناہ کیلئے غیر مستحق قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ تاحال ٹیلی وژن چینل نے اس خبر کے ذرائع کے بارے میں کوئی اطلاع جاری نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :