ڈی جی ریسکیو پنجاب کاسیلاب سے نمٹنے کی تیاری کا مانیٹرنگ دورہ ، ممکنہ سیلاب کے حوالے سے بریفنگ لی

سیلاب سے نمٹنے کے موثر انتظامات کیلئے فلڈ مینجمنٹ کی منصوبہ بندی کے مطابق فرضی مشقوں کا انعقاد کیاجائیگا‘ بریگیڈیئر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل،پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع کادورہ شروع کیا ۔تاکہ ریسکیو 1122کی آپریشن کی استعداد کار کا جائزہ لیا جا سکے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں انہوں نے مظفر گڑھ ،لیہ ڈی جی خان اور راجن پور کا دورہ کیا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یار خان ،ملتان اور خانیوال کا دورہ کریں گے۔

ڈی جی ریسکیو نے ضلعی ایمرجنسی افسران کے ہنگامی اجلاس بھی طلب کئے۔جس میں ممکنہ سیلاب کے بارے میں تیاری کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس کے علاوہ ایمبولنسز، فائر ٹرک ،واٹر ریسکیووہیکلز،واٹر باوزر،ریسکیو کشتیاں،او بی ایم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے واٹر ریسکیو کے آلات اور متعلقہ اضلاع میں موجودہ ہیومن ریسورس اور ایمر جنسی مینجمنٹ کی استعدادکار کا بغور جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس کے لیے ڈی جی ریسکیو پنجاب بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء،ریجنل ایمرجنسی آفیسر نارتھ ڈاکٹر ظفر شاہ اور پنجاب کے ٓاپریشنز کے سر براہ ایاز اسلم نے تمام ڈسٹرکٹ افسران ،سٹاف کے ساتھ تفصیلی مٹینگ کی تا کہ ممکنہ سیلاب کی تیاری کے حوالے سے بہترین حکمت عملی کو ممکن بنایا جا سکے ۔ڈی جی ریسکیو پنجاب بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا تمام سیلاب زدہ اضلاع میں ریسکیو سروس کی استعداد کا ر کے جائزہ کے بعد فلڈ مینجمنٹ کے حوالے سے منصوبہ بندی کے مطابق فرضی مشقیں کروائی جائیں گی۔

اور و سائل کو ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں ری ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ڈی جی ریسکیو پنجاب بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا ریسکیو 1122ضلعوں میں ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب میں پروا نشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ تاکہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی ربط کو بہتر بنا کر ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کی تیاری کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی ریسکیو نے تمام ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور اضلاع کے مابین فرضی مشقوں کا انعقاد کریں تاکہ تیاری میں خلا کی نشاندہی ہو سکے اور ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹر زسے ممکنہ ایمرجنسی سے پہلے ضروری آلات فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایات دی کہ ریسکیور ز کامورال اونچا رکھیں تاکہ وہ کسی بھی سانحے سے موثرطریقے سے نبردآزما ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :