لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،چونیاں ڈویژن میں شہریوں کے ساتھ تھانہ کنگن پوربھی بجلی چوری میں ملوث نکلا

بجلی کاٹنے پر ایس ایچ او تھانہ کنگن پورغصے میں آپے سے باہر،درجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا، لیبر یونینز کا (کل)ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران لیسکوچونیاں ڈویژن میں سینکڑوں عام شہریوں کے درمیان ایک تھانہ کنگن پوربھی بجلی چوری میں ملوث نکلا ،بجلی کاٹنے پر ایس ایچ اوکنگن پورغصے میں آپے سے باہرہوگیااوردرجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔لیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز لیسکوچونیاں ڈویژن کے اہلکاروں نے علاقہ میں کریک ڈاؤن کیا ۔ اس دوران سینکڑوں عام بجلی چوروں کے درمیان ایک تھانہ کنگن پوربھی بجلی چورنکلا،بجلی کاٹنے پر ایس ایچ اوکنگن پورغصے میں آپے سے باہر ہوگیا اور درجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

نتیجتاًپوری چونیاں ڈویژن کے باقی لیسکواہلکاراپنے جان بچھاکربھاگ گئے اورعملاًچونیاں ڈویژن میں تمام کام ٹھپ ہوکررہ گیا۔

یہی وجہ ہے کہ کنگن پورگرڈاسٹیشن پرآنے والے فالٹ کی درستگی جلدازجلدممکن نہیں ہوپارہی۔اس واقعے کے خلاف لیسکوقصورسرکل جو چونیاں، پھولنگر، قصور سٹی، قصوررورل اورکوٹ رادھاکشن ڈیویژنزپرمشتمل ہے کی تمام لیبریونینزنے کل ( پیر ) مورخہ18اپریل2016بروزپیرسے باقاعدہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :