مسلم لیگ(ن)اور مسلم لیگ(ق)کے درمیان طویل عرصے بعد براہ راست رابطہ ہوگیا ،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اورسینیٹر مشاہدحسین سید کے درمیان ملاقات ، مسلم لیگ(ن)کا وفدمسلم لیگ(ق)کی قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے جلد ملاقات کرے گا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 اپریل 2016 17:44

مسلم لیگ(ن)اور مسلم لیگ(ق)کے درمیان طویل عرصے بعد براہ راست رابطہ ہوگیا ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16اپریل۔2016ء) :مسلم لیگ(ن)اور مسلم لیگ(ق)کے درمیان طویل عرصے بعد براہ راست رابطہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج مسلم لیگ(ن)کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور مسلم لیگ(ق)کے سینیٹر مشاہدحسین سید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے مشاہدحسین سید کوپیغام دیا کہ مسلم لیگ(ن)کا وفد جلدمسلم لیگ(ق)کی قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کرے گا۔