متوقع ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کیلئے نجی اداروں کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
ہفتہ 16 اپریل 2016 17:43
کراچی ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) متوقع ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے بلدیہ شرقی کی جانب سے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں میڈیکل کیمپوں کے قیام کے ساتھ نجی اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے جو بلدیہ شرقی کے ساتھ مل کرضلع شرقی کی عوام کو سہولیات فراہم کر نے کے سلسلے میں فرائض سر انجام دیں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں جمشید زون بلدیہ شرقی کے دفتر میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی زیر صدارت نجی اداروں کے نمائندگان کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے گلوبل وارمنگ کے کراچی پر اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیٹ اسٹروک سے عوام کو بچانے کے لئے قبل از وقت انتظامات کا سلسلہ جاری ہے بلدیہ شرقی کی حدود میں جگہ جگہ شجر کاری مہم کے ساتھ محکمہ میڈیکل سروسزنے ہیٹ اسٹروک کیمپس بھی قائم کر دیئے ہیں اب مزید ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی اداروں کے تعاون کو بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ طبی کیمپس پر پانی، ادویات سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو وافر مقدار میں یقینی بنا کر زیادہ سے زیادہ عوام کو محفوظ بنایا جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.