پانامہ کے نائب وزیر خزانہ کا اسحاق ڈار سے ملاقات کا انکشاف

اسحاق ڈار نے ملاقات کرکے پانامہ پیپرز پر تبادلہ خیال اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش ظاہر کی، آئیون زرک وزیرخزانہ کا پانامہ کی وزرات خزانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،اس حوالے سے جلد تردیدی بیان جاری کیا جائے گا،وزارت خزانہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:38

پانامہ سٹی/واشنگٹن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء ) پانامہ کے نائب وزیر خزانہ آئیون زرک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کرکے پانامہ پیپرز پر تبادلہ خیال کیا اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش ظاہر کی جبکہ وزرات خزانہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرخزانہ کا پانامہ کی وزرات خزانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،اس حوالے سے جلد تردیدی بیان جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پانامہ کے نائب وزیرخزانہ آئیون زرک نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں انکی پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ،اسحاق ڈار سے پانامہ پیپرز پر تبادلہ خیال ہوا،پاکستانی وزیرخزانہ نے پانامہ لیکس سے پیدا صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ اس حوالے سے ریاستوں کو ازخود معلومات فراہم کردے گی۔دوسری طرف وزرات خزانہ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا پانامہ کے وزیر خزانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،پانامہ لیکس کے تنازعے میں میں میڈیا پر آنے والی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں،اس حوالے سے تردیدی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔