Live Updates

عمران خان لندن میں زیک گولڈ سمتھ کی مہم چلا نے گئے ہیں انکی پاکستانیت کب جاگے گی،عوام کے تعاون سے آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی،بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں ،نواز شریف کے خلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہوتا، مخالفین میڈیا کو اپنے منفی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، ڈاکٹروں نے نواز شریف کا طبعی معائنہ کیا ہے،وزیراعظم کی تکلیف میں کمی آرہی ہے

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا آزاد کشمیرکے ضلع بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:24

عمران خان لندن میں زیک گولڈ سمتھ کی مہم چلا نے گئے ہیں انکی پاکستانیت ..

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لندن میں زیک گولڈ سمتھ کی مہم چلا نے گئے ہیں انکی پاکستانیت کب جاگے گی،عوام کے تعاون سے آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی،بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، ،نواز شریف کے خلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہوتا۔

وہ ہفتہ کو یہاں آزاد کشمیرکے ضلع بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی،بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے آزادکشمیر میں عوام کے منڈینٹ کا احترام کیا،نوازشریف اصولوں کی سیاست کرتے ہیں،خبروں کے ذریعے نواز شریف کیخلاف سازشوں کی طویل داستان ہے،نواز شریف کے خلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہوتا۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہاکہ مخالفین میڈیا کو اپنے منفی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں،پاکستان کے لوگ نوازشریف کو دیکھتے ہیں توانہیں مضبوط،مستحکم اور ایٹمی پاکستان نظر آتاہے،نواز شریف کی قیادت میں لوگ لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہعمران خان لندن میں گولڈ سمتھ کی مہم چلا رہے ہیں،عمران خان لندن میں پاکستان کیخلاف غیر پاکستانی کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کا طبعی معائنہ کیا ہے،وزیراعظم کی تکلیف میں کمی آرہی ہے،ڈاکٹروں نے نواز شریف کو پرامید رپورٹ دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات