او آئی سی مسلمان ممالک کے ایک گروپ کے ہاتھوں یرغمال ہے،ایران

حزب اﷲ اور ایران کی مذمت کرنے پر او آئی سی کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی،ایرانی عہدیدارعباس عراقجی کا بیان

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:24

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ترکی میں اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی)کے دوران خطے کے ممالک میں ایران اور حزب اﷲ کی مداخلت کی مذمت پر ایران نے کہاہے کہ حزب اﷲ اور ایران کی مذمت کرنے پر ’او آئی سی‘ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے معاون برائے خارجہ امور عباس عراقجی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم ایک مخصوص لابی کے زیراثر اور مسلمان ملکوں کے ایک گروپ کے ہاتھوں میں یرغمال ہے جو اسے اپنے مخصوص اہداف و مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :