جاپان میں پھر شدید 7.3شدت کازلزلہ،20افرادہلاک، سینکڑوں زخمی

متعدد عمارتیں تباہ، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں مکمل بند،متاثرہ عمارتوں میں سینکڑوں افراد پھنس گئے،بارشوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم،، زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد29ہوگئی،1500زخمی ہیں،جاپانی حکام

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:19

جاپان میں پھر شدید 7.3شدت کازلزلہ،20افرادہلاک، سینکڑوں زخمی

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جاپان کے جنوب مغربی علاقے کماموٹو میں ایک بار پھر شدید زلزلہ آیاجس کے نتیجے میں20 افراد ہلاک اور متعدز خمی ہوگئے ۔زلرلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بھی مکمل طور پر بند ہوگئیں ،متاثرہ عمارتوں میں سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم گزشتہ اتوار سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، کماموٹو کے بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں ، زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا،غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے میں ہفتے کو ایک بار پھرشدید زلزلہ آیا جس کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بھی مکمل طور پر بند ہوگئیں ،زلزلے کے باعث 20 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح دوروز میں زلزلے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 15 سو سے زائد بتائی جارہی ہے۔۔متاثرہ عمارتوں میں سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

گذشتہ روز بھی جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 800 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جاپان کے زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی جب کہ ادارے کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے تک اس کے مزید آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی وارننگ دی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بھی کماموٹو کے بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں اور زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ اتوار سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :