ملتان :شوہر کے ہاتھوں مبینہ طورپر جھلسنے والی خاتون نشتر ہسپتال میں داخل،آگ سے 55 فیصد جسم جھلس گیا،خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 اپریل 2016 17:07

ملتان ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16اپریل۔2016ء) : ملتان کے نواحی علاقے احمد پور سیال کے رہائشی نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی پر پڑول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے خاتون بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئی،متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے احمد پور سیال کے رہائشی محمد اصغر اور اس کی بیوی امتیاز مائی کے درمیان اکثر گھریلومعاملات پرجھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

جس کا آخر نتیجہ یہ نکلا کہ محمد اصغرنے اپنی بیوی امتیاز مائی پر پڑول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے طبی معائنے کے مطابق آگ سے خاتون کا جسم 55 فیصد جھلس گیا ہے اور امتیاز مائی کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی تاحال کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :