ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربیرنی سینڈرز کی پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:43

ویٹیکن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف بیرنی سینڈرز نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سینڈرز کا کہنا ہے کہ ان سے ملاقات کے بعد پوپ یونانی جزیرے لیسبوس کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ امریکی سیاستدان کے مطابق انہوں نے اِس ملاقات میں خاص طور پر پوپ کی ان کی کوششوں کو سراہا جس میں وہ اخلاقی اقدار کو انصاف اوراقتصادیات کا حصہ بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ اِس ملاقات کو سینڈرز نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :