فرانس میں لیبر اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ،22افراد گرفتار

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:43

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) فرانس میں لیبر اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد نے پیرس کے مرکزی علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطاق فرانس میں حکومت کی جانب سے لیبر اصلاحات کو مزدوروں کے حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے تین ہزار سے زائد افراد نے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں شبینہ مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پیرس کی پولیس کے مطابق مظاہرے کے دوران100 کے قریب مزدوروں نے کاٹھ کباڑ کو آگ لگانے کے علاوہ پولیس پر پتھر اور بوتلیں بھی پھینکیں۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور پھر تمام مظاہریں کو مرکزی علاقے سے باہر نکال دیا۔ اس دوران مظاہرین نے علاقے میں واقع دو بینکوں اور ایک عمارت کو نقصان بھی پہنچایا۔ پولیس نے 22 افراد کو گرفتار کرنے کا بتایا ہے۔ پولیس کے 4 ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :