وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر کی ملاقات، کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال اورسانحہ صفورا کیس کو فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا،راجن پورمیں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے سندھ پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 اپریل 2016 16:41

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16اپریل۔2016ء) :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے ملاقات کی۔جس میں کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااورسانحہ صفورا کیس کو فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرزکے درمیان ملاقات میں راجن پورمیں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے سندھ پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔آپریشن کے دورانپنجاب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا سندھ میں داخلہ روکیلئے صوبائی حدود پر ناکے بڑھانے سمیت دیگر آپشنزپر غور کیا گیا۔