کراچی ،بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم زبیر چریا کو 90روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیاگیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم زبیر چریا کو 90روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ہفتہ کو رینجرز نے سخت سکیورٹی میں زبیر عرف چریا اور اس کے ساتھی شہزاد پرویز کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ زبیر چریا سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کا مفرور ملزم ہے ۔

ملزم نے بھتہ نہ ملنے پر بلدیہ فکٹری میں آگ لگائی تھی اور سعودی عرب فرار ہوگیا تھا ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔عدالت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ ملزمان کی جے آئی ٹی تشکیل دے کر 15دن میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :