نعرہ بازی کی سیاست کا قائل نہیں ،عملی ترقیاقی منصوبے عوام پر روز روشن کی آشکارہ ہیں،اسد قیصر

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ میں نعرہ بازی کی سیاست کا قائل نہیں ہوں ہمارے عملی ترقیاقی منصوبے عوام پر روز روشن کی آشکارہ ہیں میگاپراجیکٹس کے اجراء سے علاقہ گدون میں خوشحالی و ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گدون کے موضع اُتلہ میں اُتلہ ڈیم کی تعمیر کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کا افتتاح کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے تحصیل ناظم ٹوپی سہیل خان یوسفزئی ، حاجی رنگیز خان اور سمال ڈیمز کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈی سی صوابی ، ڈائریکٹر جنرل سمال ڈیمز ، جنرل منیجر ٹووریزم ، چیف کنزرویٹیو ماحولیات اور ایکسین ایریگیشن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر سے گدون کے علاقے کے عوام کو بہترین پینے کا پانی میسر ہوگا جس کے باعث گدون کی عوام کا ایک دیرینہ بنیادی مسئلہ حل ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ ایک ارب بیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بادہ ڈیم پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا جس سے علاقہ گدون کی تین ہزار ایکٹر سے زائد آراضی سیراب ہوگی اور اس ڈیم کے باعث گدون میں زرعی انقلاب ممکن ہوجائے گا قبل ازیں انہوں نے گندف ہائی سکول کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایات دیں کہ مذکورہ ہائی سکول میں ایک ہال اور تین کمرے تعمیر کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں تاکہ طلباء کو بہتر سہولیات فراہم ہوسکے سپیکر نے اس موقع پر گدون کے علاقہ بیرن گلی میں محکمہ ٹووریزم کے تحت ایک ٹینٹ سٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا جبکہ گدون کے پہاڑوں سمیت تمام گدون میں چیف کنزرویٹر ماحولیات کو کثرت سے درخت لگانے کے احکامات جاری کئے سپیکر نے گندف خوڑ پر پروٹیکشن وال اور پل کی تعمیر کے لئے بھی ایریگیشن کے حکا م کو ہدایات جاری کئے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذکورہ میگاپراجیکٹس کے اجراء کو گدون میں ایک خوشحال اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور یہ علاقہ مری کی طرح خوبصورت ہوجائے گا جبکہ یہاں پر ان پراجیکٹس کے اجراء کے باعث علاقے کے عوام کوروزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے علاقہ میں بیروگازی پرقابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں ترقیاتی کام آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لئے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی خوشحالی سمیت علاقہ کے امن و ترقی کے لئے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گدون کی عوام بہادر ، پکے پختون اور دوستی نبھانے والے لوگ ہیں میں نے ان کی طرف دوستی اور بھائی بندی کا ہاتھ بڑھایا ہوا ہے مجھے پوری امید ہے کہ وہ میری طرف بھی مضبوط دوستی اور بھائی بندی کا ہاتھ بڑھا ئیں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ گدون کی ترقی اور تابناک مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں نے مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہونگی۔