انضمام ہمارے کوچ ‘ کسی اور سے کنٹریکٹ کیسے کر سکتے ہیں ‘ افغان کرکٹ بورڈ

افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور زشروع کر دیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیف سلیکٹر کی پیشکش قبول کرنے پر افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور زشروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ سے قبل از وقت معاہد ہ ختم کرکے پاکستانی کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کی آفر قبول کرنے پر افغان کرکٹ بورڈ سرگرم ہو گیا اور انضمام الحق کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کر دیا ہے ۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ انضمام الحق کا پی سی بی کیساتھ کنٹریکٹ کی مدت باقی ہے اس لئے انہیں ریلیز کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کو پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش سے لاعلم تھا تاہم چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے رابطے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ انضمام الحق اس وقت بھی افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں اورانہیں 12 ہزار ڈالر ماہانہ معاوضہ دیا جارہا ہے ‘ ابھی انضمام الحق سے معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے, وہ کسی اور سے کنٹریکٹ کیسے کر سکتے ہیں ‘ ہم چاہتے کہ انضمام الحق کو چنگ جاری رکھیں اس حوالے سے ان سے بات کی جائیگی اور معاملات کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انضمام کے پاکستانی بورڈ سے معاملات طے ہو چکے ہیں اور پیر یا منگل کو انہیں چیف سلیکٹر بنانے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :