کراچی ،گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی ،4دہشت گردگرفتار

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) گلشن اقبال مدینہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عبد الولی عرف عمر خراسانی گروپ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

گلشن اقبال مدینہ کالونی میں پولیس نے مقابلہ کے بعد 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردوں میں محمد قادر عرف قاری ، حاجی محمد ، محمد خالد عرف چھوٹا خالد ، رحمت شاہ عرف حاجی صاحب شامل ہیں۔ایس ایس ایسٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ،ایک ریپیٹر ،ایک ہینڈ گرنیڈ اور 2 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں، جبکہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عبد الولی عرف عمر خراسانی گروپ سے ہے۔دوسری جانب گلزار ہجری کے قریب واقع رہائشی عمارت میں رینجرز نے کارروائی کرکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔