کراچی،کالا پل پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) کالا پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہر کو گولی مارکرقتل کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالا پل کے قریب لوٹ مارکرنے والے ڈاکو نے مزاحمت کرنے پر شہر ی کو گولی ماردی،فائرنگ کی آواز سن کر عوام نے فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا اور چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاجبکہ حیدرآباد میں بھی ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :