ڈاکٹر عاصم کیس ،انیس قائم خانی کی 2 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) انسداددہشتگردی عدالت نے انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے2 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعاصم کیس میں انیس قائم خانی نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائرکرتے ہونے موقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے کا سامنا کرناچاہتا ہوں،عبوری ضمانت منظور کی جائے۔جس پر عدالت نے2 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔انیس قائم خانی نے کہا کہ بینک بند ہونے کی وجہ سے سیونگ سرٹیفکیٹ نہیں بنوا سکے،عدالت کہے تو نقد رقم جمع کرادیتے ہیں ۔جس پر عدالت نے 18 اپریل تک زرضمانت جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :