سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے،کامران مائیکل

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس وقت ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان میں بسنے والے مسیحی اور دیگر اقلیتیں بھی اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے اتنی ہی قربانیاں دے رہے ہیں اتنی ہی کوششیں کررہے ہیں جتنی کہ ہمارے مسلمان بھائی دے رہے ہیں یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسکی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کرسن کالونی وارڈ نمبر4میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ایم این اے و چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار، پاسٹر پرویز کامران، وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ راجہ عرفان امتیاز، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی رشید خان،یوسف گل ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی، پرویز عزیز سہوترا، ممبر چکلالہ کینٹ، محمد جمیل ممبر ، چوہدری کامران صدیق ممبرودیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک ابرار نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا ہے ملک دشمن عناصر پاکستان دشمن بیرونی اشاروں پر اکادکا کاروائیاں کررہے ہیں جنہیں ہم ملکر کر باہمی اتحاد سے ناکام بناسکتے ہیں ،ممبر کینٹ بورڈ ررشید خان نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی مسیحی برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،مسیحی بھی اس ملک کے باعزت شہری ہیں اور انہیں بھی وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو کسی مسلمان کو ہیں ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور میں جو لوگ ملوث ہیں وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے کہ آئندہ کسی بھی ایسے سانحہ سے بچہ جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :