واپڈا ہائیڈل ٹیرف میں اضافے کے لئے نیپرا کو ضمنی ٹیرف پٹیشن دائر کریگی

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) واپڈا نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں رواں سال خیبرپختونخوا حکومت کو 34.2 ارب کی ادائیگی کے لئے ہائیڈل ٹیرف میں اضافے کے لئے نیپرا کو ضمنی ٹیرف پٹیشن دائر کرے گی۔ ذرائع کے مطابق واپڈا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 7.092 پر یونٹ تک ہائیڈل ٹیرف کے اضافہ کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ضمنی ٹیرف پٹیشن دائر کرے گی تاکہ صارفین سے 34.2 ارب اکٹھا کرکے خیبرپختونخوا حکومت کو نیٹ ہائیڈل ٹیرف کی مد میں رواں مالی سال کے لئے ادا کرسکے۔

(جاری ہے)

رواں سال ہائیڈل منصوبوں سے بجلی کی پیداوار یکم جولائی 2015 سے 6مارچ 2016 تک 12172 گیگا واٹ فی گھنٹہ (جی ڈبلیو ایچ) رہی اس مدت کے دوران 13.3 ارب کی رقم 1.10 فی یونٹ کے حساب سے وصول کی جائیگی 6 ارب سالانہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں سے واپڈا 4.1 ارب وصول کی تھی اور اب واپڈا کو صارفین سے 9.2 ارب مزید اکٹھا کرنے ہیں اور اس کے علاوہ گزشتہ سال کے بقایا جات کی مد میں 25 ارب بھی ادا کرنے ہیں 34.2 ارب کی رقم 7مارچ سے 30 جون 2016 تک 4832 جی ڈبلیو ایچ کی بجلی کی پیداوار کے لئے ادا کی جائیگی 25 فروری 2016 کو حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے تھے اور اس ایم او یو کو مشترکہ مفادات کونسل سے29 فروری 2016 کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا جس میں اس کی منظوری دی گئی تھی اور واپڈا کو ہدایت کی تھی واپڈا ایم او یو کے تحت ٹیرف پٹیشن فائل کرے۔

متعلقہ عنوان :