Live Updates

اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے 24تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء ) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے 24تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا۔

(جاری ہے)

وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کرے۔ 24تاریخ کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ جن امور پر پی ٹی آئی قیادت سے گفت و شنید ہونی ہے ان میں سر فہرست اس بات کی گارنٹی ہو کہ مقررہ وقت کے بعد تمام شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جلسے سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے روز مرہ کے معمولات پر کم سے کم اثر پڑے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات