برطانیہ ‘ پولیس نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:58

برطانیہ ‘  پولیس نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں پانچ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) برطانیہ میں پولیس نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق گرفتاریاں بلجیم اور فرانس میں ہونے والے حملوں کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ۔برطانوی پولیس کے مطابق تین مردوں اور ایک خاتون کو جمعرات کو برمنگھم سے گرفتار کیا گیا ‘ ایک دوسرے شخص کو لندن کے گیٹ وِک ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

برطانیہ کی ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کے نائب سربراہ مارکوس بیئل نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام گرفتاریاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں۔مارکوس بیئل کے مطابق گرفتار شدگان برطانیہ کے شہریوں کیلئے خطرہ نہیں رہے اور نہ ہی ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ برطانیہ میں کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گرفتاریاں برطانوی پولیس کے انسدادِ دہشت گردی یونٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں جن میں اسے خفیہ ایجنسی 'ایم آئی 5' اور بلجیم اور فرانس کے تحقیقاتی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ ملزمان کو ویسٹ مڈلینڈز کے پولیس مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :