افغانستان کے صوبہ لوگر میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 10شدت پسند مارے گئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:58

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) افغانستان کے صوبہ لوگر میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 10شدت پسند مارے گئے افغان میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ لوگر کے خارور ضلع میں آپریشن کیا ‘ صوبائی گورنر کے ترجمان سلیم صالح نے بتایا کہ ہلاک افراد میں چیچنیا سے تعلق رکھنے والے طالبان کے کمانڈرملا صابر ،ملا صباون او رملا بشیر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تین خواتین بھی ماری گئیں جو چیچنیا سے آئی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :