پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی پارٹنرسکولوں کو ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں داخل شدہ طالب علموں کا ریکارڈ نہایت درستگی کے ساتھ انٹر کیا جائے۔ اس حوالے سے پیف ڈائریکٹر ثمینہ نواز نے محکمانہ سر کلر جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سر کلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ سکول چھوڑ کر جانے والے طالب علموں کو پیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم اور سکول ریکارڈ سے بھی خارج کیا جائے۔

اس حوالے سے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم اور سکول کے داخل خارج ریکارڈ میں فر ق نہیں ہونا چاہیے۔ سرکلر میں خبر دار کیا گیا ہے کہ پیف سٹاف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کی اچانک مانیٹرنگ کی جائے گی اور طالب علموں کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔دریں اثناء ایم ڈی پیف طارق محمود نے ڈائر یکٹر فنانس کامران حفیظ کو آئندہ پنجاب ایجوکیشن ریفارم سٹاک ٹیک کے حوالے سے محکمانہ فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمانہ سرکلر جاری کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :