دبئی میں تین لین پر مشتمل وافی پُل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 15:38

دبئی میں تین لین پر مشتمل وافی پُل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء): دبئی میں تین ٹریفک لینز پر مشتمل وافی پُل لو ٹریفک کے لے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پُل کی لمبائی 7 سو میٹر ہے جسے اود مہتا روڈ سے شیخ راشد روڈ تک تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پُل کی خاصیت ہے کہ اس میں فی گھنٹہ کے حساب سے 3 ہزار 3 سو گاڑیاں ہینڈل کرنے کی صلاحیت ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سےوافی انٹر چینج منصوبے کی بہتری کے لیئے تین لین پر مشتمل اس پُل کو کھولا گیا ہے۔

اس پُل کی توسیع 7 سو میٹر تک شیخ رواشد روڈ کی سمت میں اود مہتا روڈ سے، اور اس کے بعد وہاں سے شیخ زید روڈ اور الصدا روڈ تک تعمیر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر مکمل لاگت 88 ملین درہم آئی ہے۔ آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چئیر مین اور ڈائریکٹر جنرل مطہر الطائر کا کہنا ہے کہ شیخ راشد روڈ اور اود مہتا روڈ کے چوک پر اس منصوبے کی بہتری کا مقصد اود مہتا روڈ پر بائیں جانب سے آنے والی ٹریفک کے بہاؤ کر کنٹرول کرنا ہے جو مغرب کی جانب جا کر شیخ زاید روڈ میں ضم ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ایک سمتی ڈھلوان کی تعمیر کے ذریعے ٹریفک کے آزاد اور محفوظ بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ فی گھنٹہ کے حساب سے 3 ہزار 3 گاڑیوں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پُل امارات کی نمایاں سڑکوں کے نیٹ ورک کو مزید بہتر کرنے کے لیے آر ٹی اے کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ اس پُل کے ذریعے چوک پر متجاوز ہونے والی ٹریفک سے پیدا ہونے والے مسائل میں کمی ہو گی۔ جبکہ گاڑیاں تمام سمت میں بآسانی سفر کر سکیں گی۔ الطائر کا کہنا تھا کہ اب ٹریفک کے اود مہتاروڈ سے مشرق کی طرف العین کی جانب بہاؤ کو مزید ہموار ہوجانا چاہئیے اور شیخ زاید روڈ سے اود مہتا روڈ کی جانب بھی ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی اور ہمواری پیدا ہوجانی چاہئیے۔