پاکستان عوامی تحریک ہنگامہ آرائی کیس کے گواہ کا بیان قلمبند

ہفتہ 16 اپریل 2016 15:21

راولپنڈی۔16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک ہنگامہ آرائی کیس کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے کی اس موقع پر گواہ عنایت اللہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔