پی ٹی آئی کواسلام آباد میں 24تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا،اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کرے ، 24تاریخ کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 14:59

پی ٹی آئی کواسلام آباد میں 24تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا،اسلام ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16اپریل۔2016ء) : وزارت داخلہ کی طرف سے پی ٹی آئی کو 24تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا، وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کرے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ 24تاریخ کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے جن امور پر پی ٹی آئی قیادت سے گفت و شنید ہونی ہے ان میں سر فہرست اس بات کی گارنٹی ہو کہ مقررہ وقت کے بعد تمام شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جلسے سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے روز مرہ کے معمولات پر کم سے کم اثر پڑے۔