بھکر شہر میں سپرے نہ ہو نے سے بازاروں ،گلیوں اور محلوں میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:56

بھکر۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) شہر بھر میں صفائی نہ ہونے سے مچھر مکھیوں کی بہتات ٹی ایم اے انتظامیہ نے مکھی اور مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے تفصیلات کے مطابق موسم کی تیزی سے ساتھ مچھروں اور مکھیوں کی بہتات نے عوام کا سکون برباد کردیا ہے اور ٹی ایم اے انتظامیہ بھی لمبی تان کر سوگئی اور بازاروں گلیوں ور محلوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں کی پروورش میں مزید اضافہ ہورہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بازاروں محلوں گلیوں اور گھروں میں مچھرمار اورمکھی مار ادویات کا سپرے کیاجائے تاکہ عوام کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکے اور صفائی کے نظام کو بھی بہتربنایا جائے تاکہ مچھروں اور مکھیوں کی افزایش میں کمی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :