وزیر اعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیم کا بھکر میں گرلزپرائمری سکول کا دورہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:56

بھکر۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے اپنے دورہ بھکر کے موقع پر گرلزپرائمری سکول چک نمبر 63/MLکادورہ یا اور گذشتہ دنوں بارشوں کے باعث گرنے والی دیوار کومعائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احسن بشیر چوہدری ممبرچیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے چیف انجنےئربلڈنگ نوید رشید کے ہمراہ اپنے دورہ بھکر کے دوران گرلزپرائمری سکول چک نمبر 63/ML دورہ کیا اور اس دیوار کامعائنہ کیا جس کے اچانک گرنے سے سکول کی ایک طالبہ جانبحق ہوگئی تھی ۔

اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن ملک،اسسٹنٹ کمشنرعلی اختر سیف اللہ ،ڈی ای او زنانہ مسزصوفیہ نورین ،نائب تحصیلدار غلام رسول گجر،محکمہ بلڈنگ اور محکمہ ریونیو کے افسران اور چک نمبر 63/MLکانمبردار عبدالحفیظ بھی موجود تھے۔ٹیم نے دیوار گرنے کی تمام وجوہات کوبغورجائزہ لیا اورسکول کی ٹیچرزاور چوکیدار کے بیابات قلم بند کئے۔

متعلقہ عنوان :